محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان کے بعد صدر زرداری سے ملاقات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے مو لانا فضل الرحمان کے بعد صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے۔ایوانِ صدر میں صدرِ آصف علی زرداری سے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی صورتِ حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کو آگے لے جانا ہے، اس سلسلے میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ان کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو جمہوری اور آئینی ذمے داری نبھاتے ہوئے وطن کی ترقی و خوش حالی کو مقدم رکھنا ہے۔صدرِ آصف علی زرداری نے یہ بھی کہا کہ ذاتی اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر صرف اور صرف پاکستان کا سوچنا ہے۔وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اتحاد اور یک جہتی کی طاقت سے ہر چیلنج سے نمٹا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں