خضدارکو ایک بارپھربدامنی کی جانب دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہے،رؤف مینگل

خضدار:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق ایم این اے میرعبدالرؤف مینگل نے اپنے جاری کردہ بیان میں ڈپٹی کمشنرخضدار طفیل بلوچ اسسٹنٹ کمشنر عبدالمجیدسرپرہ کی کارکردگی اورلیویزفورس زیدی سمیت دیگرلیویزکے جوانوں کی کردارکی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ فوری کاروائی کرکے شعیب محمدحسنی کے قاتلوں کوگرفتارکرنا خضدارانتظامیہ کی ایماندارانہ کارکردگی کامنہ بولتاثبوت ہے انہوں نے کہا ہے کہ وڈھ کے ہندوتاجر جسے قاتلوں نے بھتے کی خاطر قتل کیا لہذا ہمارامطالبہ ہے کہ اس قتل میں جوبھی ملوث ہے انہیں گرفتارکرکے ملزمان کو بے نقاب کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ ضلع خضدارکو ایک بارپھربدامنی کی جانب دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن اب خضدارمیں کسی بھی طرح قتل وغارت گری کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔ اس شہراوربلوچ عوام وسرزمین کے لئے بی این پی کے ورکروں نے اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کرکے اس دھرتی کو امن کا گہوارہ بنانے کی کوشش جاری رکھی ہے اور آگے بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائیگا۔ انہوں نے لیویز انچارج زیدی عبدالرحمان غلامانی اوران کے ساتھیوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کمشنرقلات ڈویژن ڈپٹی کمشنرخضدار طفیل بلوچ اسسٹنٹ کمشنر عبدالمجید سرپرہ سے مطالبہ کیا کہ زیدی کے لیویزجوانوں کی حوصلہ افزائی کیا جائے ہندوتاجرنانک رام کے قاتلوں کو فوری گرفتارکیاجائے اورخضدار کو امن ومان کے حوالے سے پرسکون شہربنانے کی کوشش کیا جائے تاکہ یہاں کے لوگ امن سے زندگی بسرکرسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں