جج کرپٹ اور بے ایمان نہیں ہو سکتا، کوشش ہوئی لیکن مجھ پر کسی نے دباؤ نہیں ڈالا، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے کہا ہے کہ جج کرپٹ اور بے ایمان نہیں ہو سکتا، کچھ کوششیں ایسی ضرور ہوئیں لیکن خدا کی رحمت سے مجھ پر کسی نے دباؤ نہیں ڈالا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے کہا ہے کہ میں واضح طور پر کہتا ہوں مجھ سے کسی نے رابطہ نہیں کیا میرا گمان ہے جج کرپٹ اور بے ایمان نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی اسکے فیصلوں سے نظر آتی ہے بظاہر ایسی کوئی بات نظر نہیں آئی، ایک دو بار کچھ ایسی کوشش ہوئیں جس کا فوری سد باب کیا وہ بھی بعد میں غلط فہمی ثابت ہوئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں