حب میں لین دین کے تنازعے پر فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق، 6 افراد زخمی
حب(نمائندہ انتخاب ) حب عدالت روڈ موبائل فون کے لین دین پر دکاندار لڑ پڑے علاقہ میدان جنگ بن گیا اسلحہ اور لاٹھیوں چھریوں کا آزادانہ استعمال فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہ گیر جان کی بازی ہار گیا ،6 افراد زخمی ہو گئے دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز حب شہر میں عدالت روڈ پر بلوچ کالونی کے قریب موبائل فون کے سودے کے لین دین پر دو پڑوسی دکاندار وں میں تصادم میں اسلحہ لاٹھیوں اور چھریوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا فائرنگ سے 40سالہ عبدالصمد ولد حاجی قاسم نامی راہ گیر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا جبکہ6افراد سراج ،صمد ،نظام ،اُسامہ اور سعد گولیاں اور چھریوں کے وار سے زخمی ہو گئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق دو زخمیوں کی حالت نازک بناتی جاتی ہے ۔
Load/Hide Comments


