بو لان میں ٹریفک حادثہ،2 نوجوان جاں بحق،3 زخمی

بولان(این این آئی) عیدالاضحیٰ کے دن بولان پکنک پر جانے والے ہندو برادری کے نوجوانوں کی کار حادثے کا شکار، دو نوجوان جاں بحق تین زخمی حادثہ کار کی ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے پیش آیا ۔تفصیلات کے مطابق عید کے پہلے روز ڈھاڈر سے تعلق رکھنے والے ہندو برادری کے نوجوان پکنک منانے کی غرض سے ڈھاڈر سے بولان پکنک پوائنٹس کا رخ کیا بولان میں درنجن بی بی نانی کے درمیان کار نمبرBVJ986 میں سوار نوجوانوں کی گاڑی کا ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 نوجوان موقع پر ہی جاں بحق جبکہ انکے دیگر 3 ساتھی بھی زخمی ہوگئے واقعہ کے بعد 1122 کی ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دی اور لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت روی کمار ولد مول چند اور رئیس دلیپ کمار ولد ماسٹر مکیش کمار جبکہ زخمیوں میں وکی کمار ولد مکیش کمار،شنکر کمار ولد بابو لال اور وجے کمار ولد پرکاش لال کے نام سے ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں