او تھل،پک اپ اور ٹرالر کے درمیان تصادم ،5 افراد زخمی

اوتھل (این این آئی)لیاری حسن ہوٹل کے قریب پک اپ اور ٹرالر کے درمیان تصادم ،پانچ افراد زخمی۔ زخمیوں میں دو افراد کی حالت تشویشناک، ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ شب لیاری حسن ہوٹل کے قریب پک اپ اور ٹرالر کے درمیان تصادم جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے جس میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہیں اطلاع ایمرجنسی رسپانس سینٹر ریسکیو 1122 مکران کوسٹل ہائی وے لیاری اسٹیشن کو ملی۔ ایمرجنسی رسپانس سینٹر ریسکیو 1122 مکران کوسٹل ہائی وے لیاری اسٹیشن کے عملے نے بروقت پہنچ کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں زخمیوں کو ایمرجنسی رسپانس سینٹر ریسکیو 1122 مکران کوسٹل ہائی وے لیاری اسٹیشن کے ایمبولینس کے ذریعے DHQ اوتھل منتقل کیا گیا جہاں پر زخمیوں کی شناخت اعجاز خان روشن خان عبداللہ خان قدرت خان رضوان اللہ کے نام سے ہوئی زخمیوں کا تعلق کراچی منگوپیر سے بتایا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں