آرمی چیف سے چینی وزیرلیوجیان چاو کی ملاقات

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چین کے وزیر بین الاقوامی ڈیپارٹمنٹ لیوجیان چاو نے ملاقات کی۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں سی پیک پر پیشرفت کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا،علاقائی امن اور استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چینی وزیر لیو جیان چاو نے کہا کہ وہ چین میں دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان کامیاب ملاقاتوں کے بعد پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور سی پیک پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس کی بروقت تکمیل کے لئے چین کے عزم کو دھرایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں