قیصر بنگالی کی بلوچستان سے این ایف سی رکن تقرری صوبے کے منہ پر طمانچہ ہے،امان اللہ کنرانی
کوئٹہ: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر(ر) امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ قیصر بنگالی کی بلوچستان سے این ایف سی رکن تقرری صوبے کے منہ پر طمانچہ ہے،جو حکومت صوبے کی 1کروڑ 20لاکھ عوام پر اعتماد نہیں کرسکتی وہ عوام اعتماد کھو چکی ہے اسے مستعفیٰ ہو جانا چاہیے، یہ بات انہوں نے قیصر بنگالی کی بطور این ایف سی رکن تقرری پر رد عمل دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ قیصر بنگالی کی تقرری بلوچستان کے منہ پر تمانچہ ہے گھر کو گھر کے چراغ سے ہی آگ لگ گئی ہے بلوچستان کی حکومت صوبے کی ایک کروڑ تیس لاکھ آبادی میں سے کسی پر بھی اعتبار نہیں کرتی ایسی حکومت عوام اعتماد کھو چکی ہے اسے مستعفیٰ ہونا چاہیے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کاریپ کیا جارہا ہے یہ عمل مشرقی بنگال ماڈل کی طرز پر کیا گیا انہوں نے کہا کہ وقت کرتا ہے پرورش برسوں حادثہ ایک دم نہیں ہوتا
Load/Hide Comments