وزیراعلیٰ کے حلقے کے عوام انتظامیہ کے رحم و کرم پر ہے،نیشنل پارٹی
نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں حب چوکی انتظامیہ کی جانب سے بلاجواز فقیر کالونی اور مری گوٹھ کو مسمار کرنے اور عوام کو بے گھر کرنے کو شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں سے آباد رہائشی علاقوں کو غیر قانونی قرار دے کر عوام کو بے سہار کرنا مضحکہ خیز ہے نیشنل پارٹی متعلقہ علاقوں کے عوام کے سروں سے چھت چھیننے کی اجازت نہیں دی سکتی بیان میں کہا گیا کہ فقیر کالونی اور مری گوٹھ قدیم علاقے ہیں جہاں سرکار نے گیس بجلی سمیت دیگر سہولتیں فراہم کی اب ان علاقوں کو غیر قانونی قرار دینا غیر منطقی اقدام ہے بیان میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے خود کے حلقے کے عوام انتظامیہ کے رحم و کرم پر ہے جو بغیر کسی نوٹس اور گفت و شنید سے لوگوں کو بے گھر کرنے میں مصروف ہے لیکن وزیراعلیٰ کو عوام احساس ہی نہیں لیکن نیشنل پارٹی عوام کے ساتھ ہے ان کو ان کے جائز حقوق دلانے میں بھرپور کردار ادا کرے گا۔