خضدار میں غیر مقامی افراد کی بھرتیاں ،مقامی ڈگری ہولڈرز نوجوانوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے ،بی این پی (عوامی)
خضدار(بیورورپورٹ) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) خضدارکے ضلعی ترجمان نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں غربت کے مارے بے روزگار انجنیئرز بے روزگار نوجوانوں کی دادرسی کرنے والاکوئی نہیں ہے بے روزگار انجنیئرز کے کوٹہ پر باہر کے نان لوکلز کو بھرتی کرکے انکے حقوق پر براہ راست ڈاکہ ڈالا جارہاہے یہاں میرٹ کی پامالی آسامیوں پر غیر منصفانہ بندربانٹ ناقابل برداشت عمل بن چکاہے بی این پی عوامی بلوچستان کے بے روزگار نوجوانوں کیلئے ہرفورم میں آواز بلندکی ہے پارٹی کے مرکزی صدر سابق وفاقی وزیر میر اسراراللہ خان زہری جب برسراقتدار تھے توانہوں نے یہاں کے بےروزگار تعلیم یافتہ پڑھالکھا نوجوانوں کو 17/16 گریڈ سے 18 گریڈ تک نوکریوں میں کھپایاگیا اور اس کے علاوہ بی این پی عوامی کے قائدین ہرمحکمہ میں میرٹ اور معذور افراد کا کوٹہ کو پانچ فیصد بھی بحال رکھے گئے اب بدقستمی سے بی این پی عوامی کی عوام دوست پالیسیوں کو دیکھ کربے روزگار نوجوانوں کے حقوق پرڈاکہ ڈالنے کیلئے پارلیمنٹ میں انکی راہیں روکی جارہی ہے ان لوگوں کو پارلیمنٹ میں لایاجاتاہے جسکو الف ب کی ابجد بھی یاد نہیں ہے انہوں نے کہا بے روزگار انجینئرز اور تعلیم یافتہ دیگر ڈگری ہولڈرز نوجوانوں کے حقوق پر باہرکے نان لوکلز کو بھرتی کرکے یہاں کے نوجوانوں کو ماسوائے خودکشی کرنے کے باقی کچھ نہیں دےرہی ہے بے روزگار ڈگری ہولڈرز نوجوانوں کی مایوسی کا ذمہ دار وہی پارلیمنٹرین ہیں جسے عوامی مینڈیٹ حاصل نہ ہونے کے باوجود زبردستی پارلیمنٹ میں بیٹھایاگیا ہے بی این پی عوامی کے سیاسی میدان میں رکاوٹ بننے کا مقصد یہاں کے مقامی بے روزگار نوجوانوں کے پوسٹوں پر نان لوکلز کو بھرتی کرواناہے بی این پی عوامی اسطرح کی غیرسیاسی اورغیرجمہوری عمل کو ہرگزبرداشت نہیں کریں گے ایک طرف بلوچستان میں تعلیمی میدان میں نوجوانوں کو جان بوجھ پر تعلیم سے محروم کیا جارہا ہے دوسری جانب غیرمقامی نان لوکلز کو انکے کوٹہ پر بھرتی کرکے یہاں کے نوجوانوں کے حقوق پر برائے راست ڈاکہ ڈالا جارہا ہے بی این پی عوامی انجنیئرز کے خالی اسامیوں پر نان لوکلز کو کسی بھی صورت تسلیم نہیں کریں گے اور اپنے علاقہ سے منتخب ہونے والے عوامی نمائندگان کی توجہ یہاں مبذول کرانے کی گوش گزار کرتے ہیں کہ آپ ہی یہاں کے نوجوانوں کی حقوق کا پاسبان ہو مگر خواب خرگوش سے بیدارہوکر نوجوانوں کے کوٹہ دفاع کریں ترجمان نے آخر میں کہا وزیراعظم پاکستان,وزیر اعلی بلوچستان ودیگر ارباب اختیار داروں مطاکبہ کیا ہے اس جانب فوری نوٹس لیکر بلوچستان کے بے روزگار نوجوانوں کے پوسٹوں پر باہر کے نان لوکلز کی بھرتی کا نوٹس لیکر ان پر فوری پابندی لگادیں تاکہ مزید بلوچستان کے نوجوانوں کے ساتھ ناانصافیوں کو روک یہاں کے نوجوانوں کو باعزت روزگار فراہم کیاجائے۔


