بلوچستان کے مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق پیر کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم بارکھان، ڑوب، سبی، ڈیرہ بگٹی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ منگل کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم بارکھان، ڑوب، سبی، ڈیرہ بگٹی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ نوکنڈی، دالبندین، سبی اور لسبیلہ میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ، کوئٹہ میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ اور گوادر میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ بارکھان میں 3 ملی میٹر بارش ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں