کولمبیا،میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 9 فوجی اہلکار ہلاک اور 6 زخمی
کولمبیا: کولمبیا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں 9 فوجی اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کولمبیا کا ہیلی کاپٹر گوریلا تنظیم کے خلاف آپریشن میں مصروف تھا کہ حادثہ پیش آ گیا۔ حادثے میں دو فوجی لاپتہ بھی ہو گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔زخمی ہونے والے فوجیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے
Load/Hide Comments


