مسے زئی میں مسلح تصادم، ایک شخص قتل، ہرنائی سے اشتہاری ملزم گرفتار

کوئٹہ، ہرنائی (صباح نیوز، نامہ نگار) مسے زئی میں مسلح تصادم میں ایک شخص قتل، ہرنائی لیویز نے اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا ۔آرمبی مسے زئی دو افراد کی لڑائی میں سیف اللہ ولد نصراللہ قوم مسے زئی گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد عارف کاکڑ کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او لیویز تھانہ ہرنائی سید کامل شاہ نے اپنے لیویز ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 14/19 بجرم زیر دفعہ 337A(2) میں تقریباً 5 سال سے اشتہاری ملزم ظاہر شاہ ولد میٹھا خان قوم تیانی ونیچی کواسپین تنگی ایریا سے گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں