بلوچستان میں پولیو کے کیسز رپورٹ، انسداد پولیو کی خصوصی مہم شروع کرنیکا فیصلہ

کوئٹہ (یو این اے) بلوچستان کے 16 اضلاع میں یکم جولائی سے انسداد پولیو کی خصوصی مہم شروع کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق مہم کا فیصلہ صوبے میں پولیوکا نیا کیس رپورٹ ہونے اور ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی موجودگی کی بنا پرکیاگیا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق انسداد پولیو مہم لورالائی، قلعہ سیف اللہ، دکی، اوستہ محمد، مستونگ، سبی ، نصیرآباد، قلات، ژوب اور شیرانی میں چلائی جائےگی۔اس کے علاوہ چمن، قلعہ عبداللہ، موسی خیل، لسبیلہ، بارکھان اور زیارت کی تحصیل سنجاوی میں بھی خصوصی پولیو مہم شروع کی جائے گی۔یاد رہے کہ رواں سال بلوچستان میں پولیو کے 5 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، پولیو کے 2کیسز قلعہ عبداللہ اور ایک،ایک کیس کوئٹہ،ڈیرہ بگٹی اورچمن سے رپورٹ ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں