بلوچستان اسمبلی ،مالیاتی مسود قانون 2024منظور
کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں مالیاتی مسود قانون 2024منظور، ایوان میں بجٹ کے تصدیق شدھ گوشوارے بھی میز پر رکھ دئیے گئے ۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ہفتہ کو اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت شروع ہوا ۔اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے بلوچستان مالیاتی مسودہ قانون مصدرہ 2024پیش کیا جسے ایوان نے منظور کرلیا جبکہ صوبائی وزیر خزانہ منظور شدہ اخراجات کے سالانہ اور ضمنی مصدقہ گوشوارے بھی ایوان کی میز پر رکھے ۔
Load/Hide Comments


