بلوچستان ہائیکورٹ کا حب کے حلقہ پی بی 21 پر دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جناب جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس جناب جسٹس محمداقبال کاسی پرمشتمل ڈویژنل بینچ نے گزشتہ روز حب کے حلقہ پی بی 21 کے نتائج سے متعلق کیس کی سماعت کیس کی سماعت بلوچستان ہائیکورٹ کے جج جسٹس کامران ملاخیل اور جسٹس اقبال کاسی نے کی سماعت کے دوران پی بی 21کے امیدوار سردار صالح بھوتانی کی جانب سے نادر چلگری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش پیپلز پارٹی کے امیدوار علی حسن زہری کی جانب سے بیرسٹر صلاح الدین عدالت میں پیش ہوئے سماعت کے دوران بلوچستان ہائیکورٹ نے عدالتی حکم جاری کردیا عدالت نے 3ہفتوں کے اندر 39پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخاب کا حکم الیکشن کمیشن دوبارہ انتخاب کیلئے تمام تر تیاری جلد مکمل کرے، الیکشن کمیشن 21دن کے دورانیہ میں الیکشن شیڈول جاری کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں