کوہلو کے علاقے گرسنی میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک نوجوان جاں بحق، دوسرازخمی
کوہلو( نمائندہ انتخاب)کوہلو کے علاقے گرسنی اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی ۔ بارش کے دوران گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا، پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت گل باز ولد محمد دین سومرانی مری کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت نجیب اللہ ولد شیر خان سومرانی مری کے نام سے ہوئی ہے ۔ زخمی اور نعش کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال کوہلو منتقل کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


