قلعہ عبداللہ میں فائرنگ سے اموات، کوئٹہ چمن مرکزی شاہراہ پر دھرنا، ٹریفک معطل
کوئٹہ (ویب ڈیسک) میزئی اڈہ کے مقام ول مسے زئی پر کوئٹہ چمن شاہراہ اس وقت ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے، گزشتہ رات مسلح موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہونے کے واقعے کیخلاف احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ دھرنے میں ضلع قلعہ عبداللہ کے قبائلی، سیاسی و سماجی عمائدین، مشران اور نوجوان بڑی تعداد میں شریک ہیں۔ عوام اور مسافروں سے گزارش ہے کہ فی الحال غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور متبادل راستے اختیار کریں۔ ورثاءکا مو¿قف ہے کہ مطالبات کی منظوری اور ملزمان کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہے گا۔
Load/Hide Comments


