ایرانی پیٹرول کی سرکاری قیمت فی لیٹر 280 روپے مقرر، پنجگور میں 400 روپے میں فروخت کا نوٹس لیا جائے، شہریوں کا مطالبہ
پنجگور (نامہ نگار) پنجگور میں فی لیٹر ایرانی پیٹرول کی قیمت چار سو روپے برقرار، ذرائع کے مطابق حکومت نے ایرانی پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 280 روپے مقرر کردی ہے مگر پنجگور میں فی لیٹر ایرانی پیٹرول کی قیمت چار سو روپے برقرار ہے جبکہ ذخیرہ اندوزوں نے تیل کی ذخیرہ اندوزی شروع کردی ہے، پنجگور میں تیل کی مہنگے داموں فروخت اور ذخیرہ اندوزوں کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایرانی پیٹرول کی سرکاری نرخ 280 روپے فی لیٹر فروخت کو یقینی بنایا جائے۔
Load/Hide Comments


