کوئٹہ پولیس نے ایک نوجوان کی نعش قبضے میں لے لی جبکہ اوتھل سے نشے کے عادی شخص کی نعش برآمد
کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ پولیس نے ایک نامعلوم شخص کی نعش قبضے میں لے لی۔ پولیس کے مطابق پیر کو ہنہ کے علاقے کلی ردار سے پولیس تھانہ ہنہ نے ایک 15سے 16سالہ نوجوان کی نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادی جو ناقابل شناخت ہوچکی ہے پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد سول ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دی ہے اگر کوئی شخص نعش کو شناخت کرسکتا ہے تو ا پولیس تھانہ ہنہ سے رابطہ کرے۔
دوسری جانب اوتھل کے علاقے الیاس محلہ میں جھاڑیوں سے ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے، اطلاع ملتے ہی اوتھل پولیس اور لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ کی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی، تفصیلات کے مطابق ضلع لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل کے علاقے الیاس محلہ میں جھاڑیوں سے ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے، اطلاع ملتے ہی اوتھل پولیس اور لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ کی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی۔لاش کو ضروری کارروائی کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی شخص نشے کا عادی بتایا جاتا ہے۔ برآمد ہونے والی نعش کی شناخت اختر علی کھوسہ سکنہ جمالی محلہ اوتھل کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاحال موت کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی


