خضدار، زمین کے تنازع پر دو قبائل کے درمیان جھگڑا، فریقین مورچہ بند، فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص جاں بحق
خضدار (بیورو رپورٹ) خضدار، وڈھ کے علاقے آڑنجی میں زمین کے پرانے تنازعے پر ڈھلوجو زہری اور نوہکزئی مینگل قبائل کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گےا، واقعے کے بعد علاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کررہا ہے، پولیس کے مطابق دونوں قبائل کے درمیان زمین کی ملکیت پر فائرنگ کاتبادلہ ہوا ہے، فائرنگ کے تبادلے میں صاحب خان حملزئی مینگل موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، واقعے کے بعد دونوں قبائل نے اپنی پوزیشنیں سنبھال لی ہیں اور مورچہ زن ہوچکے ہیں، فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جس سے کسی بھی وقت بڑے جانی نقصان کا اندیشہ ہے۔ علاقے کے میرو معتبرین اور قبائلی عمائدین نے فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے دونوں قبائل سے جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔
Load/Hide Comments


