ڈیرہ مراد جمالی میں بیٹے نے باپ کو قتل کردیا، بھاگ اور کوئٹہ میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، پولیس

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے تین الگ الگ واقعات میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے کچی پھاٹک کے قریب گھریلو تنازعہ پر بیٹے نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنے والد کو قتل کردیا، واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلیے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ دوسرے واقعے میں بھاگ سے کوئٹہ جانے والی مسافر ویگن سے عارف علی نامی نوجوان کو نامعلوم مسلح افراد نے اتار کر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا، قتل کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہو سکی جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ادھر کوئٹہ کے علاقے لنک روڈ ہزارگنجی روڈ ازبک بازار کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کی، جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں