پولیس ایک غیر سرکاری شخص کی جانب سے محمود خان اچکزئی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی مجاز نہیں، رحیم زیارتوال
ویب ڈیسک : پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سیکریٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال نے محمود خان اچکزئی پر درج مقدمے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس ایک غیر سرکاری شخص کی جانب سے ملک کے صف اوّل کے جمہوری اور سیاسی رہنما کے خلاف ایسا مقدمہ درج کرنے کی مجاز نہیں ہے۔بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے یہ مقدمہ درج کروایا ہے وہ محمود خان اچکزئی کی مقبولیت سے خائف ہیں اور وہ ایسے ہتھکنڈوں کے ذریعے ان کا راستہ روکنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اس مقدمے کو مسترد کرتی ہے اور ایسے تمام ہتھکنڈوں کو ناکام بنایا جائے گا۔
Load/Hide Comments


