دالبندین میں مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی شخصیت عبدالباری ریکی جاں بحق، پولیس

دالبندین (ویب ڈیسک) دالبندین میں فائرنگ سے قبائلی رہنما حاجی عبدالباری ریکی جاں بحق۔ دالبندین شہر کے مرکزی بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما حاجی عبدالباری ریکی جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ حملہ آوروں اور واقعے کے محرکات کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں