قلعہ عبداللہ، میزئی اڈہ میں چار افراد کے قتل کیخلاف جاری دھرنا انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد ختم ،شاہراہ پر ٹریفک بحال

قلعہ عبداللہ ( آئی این پی ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی، مرکزی سینئر نائب صدر داد خان اچکزئی، کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہ زیب خان کاکڑ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ ذیشان خان پانیزئی اور ڈی پی او قلعہ عبداللہ اطہر رشید نے قلعہ عبداللہ میں جاری دھرنے کے شرکا سے مذاکرات کئے اور ان کے مطالبات، تحفظات اور تجاویز کو تفصیل سے سنا۔کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا اور ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا گیا جبکہ ٹریفک کی روانی کو بحال کرتے ہوئے شاہراہ کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے کھول دیا گیا۔اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ قلعہ عبداللہ میں امن و امان کے قیام، عوامی مسائل کے حل اور باہمی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے تمام قبائلی عمائدین، سیاسی رہنماں اور سیاسی جماعتوں سے رابطے کرکے آئندہ کے لیے ایک مشترکہ لائح عمل طے کیا جائے گا تاکہ درپیش مسائل کا پائیدار حل نکالا جا سکے۔اس موقع پر پشتون خوا میپ کے صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان، صوبائی جنرل سیکرٹری کبیر افغان، قبائلی رہنما حاجی ملک شاہجہان کاکڑ، حاجی اعظم مسے زئی، ملک ہاشم کاکڑ سمیت دیگر بھی موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں