این ایف سی ایوارڈ پر صوبوں سے بات ہونی چاہیے، احسن اقبال

ویب دیسک : وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کےلیے رقم میں مسلسل کمی ہو رہی ہے، ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کے لیے 10 ہزار ارب درکار ہیں۔سالانہ پلان کوارڈینیشن کمیٹی اجلاس سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ صوبوں کے پاس مرکز سے زیادہ مالی وسائل ہیں، جن کے فائدہ مند استعمال کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی ا?بی جارحیت کے باعث ڈیم اور ابپاشی منصوبوں میں سرمایہ کاری ناگزیر ہے، اگر ابی وسائل کی ڈیولپمنٹ میں سرمایہ کاری کریں تو دیگر منصوبوں کےلیے کچھ نہیں بچتا۔احسن اقبال نے کہا کہ اس سال ترقیاتی بجٹ کے لیے وزارتوں نے 4 ہزار ارب روپے مانگے تھے، پی ایس ڈی پی کی مد میں 1126ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ این ایف سی ایوارڈ پر صوبوں سے بات ہونی چاہیے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی فنڈنگ صوبوں کو کرنی چاہیے، پاکستان کو ایکسپورٹ ایمرجنسی لگانی ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں