بلوچستان میں مال بردار گاڑیوں کو نذر آتش کرنے پر وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دینے کی یقین دہانی کروائی ہے، صدر چیمبر آف کامرس

اسلام آ با د /کوئٹہ ( آئی این پی ) ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان کے صدر حاجی محمد ایوب مر یا نی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پا کستان محمد میاں شہبا ز شریف کی جا نب سے بلو چستان میں ما ل بر دار گاڑیوں کو نذر آتش کر نے ، امن وامان کی مخدوش صورتحال ، تجارت کی راہ میں درپیش مشکلات کے حل کےلئے آئندہ دو سے تین دن کے دوران اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کی یقین دہا نی کرا دی ہے ۔پیر کے روز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ بلو چستان کے صدر حاجی محمد ایوب خان مریانی نے اسلام آباد میں وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی زیرصدارت منعقدہ پری بجٹ مشاورتی اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں پاکستان کے تمام قابل زکر چیمبرز کے صدور کے علاوہ وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی ، وفاقی وزیر برائے اطلاعات عطا اللہ تارڈ، وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین اور چیئررمین ایف بی آر نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے دوران صدر کوئٹہ چیمبر نے بجٹ تجاویز کے ساتھ بلوچستان میں امن و امان کی ابتر صورتحال، دہشت گردی اور تخریبی کارروائیوں کے نتیجے میں کاروباری سرگرمیوں، درآمدات و برآمدات، اور تجارتی گاڑیوں کی نقل و حرکت کو درپیش شدید مشکلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے خصوصا قومی شاہراہوں کی بندش، تجارتی قافلوں کی رکاوٹ اور سرحدی گزرگاہوں پر سیکیورٹی مسائل کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر کاروباری برادری کی تشویش کا اظہار کیا۔اس موقع پر وزیراعظم پاکستان نے کوئٹہ چیمبر کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل کو انتہائی توجہ سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ آئندہ دو سے تین روز میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال، شاہراہوں کی بندش اور سرحدی تجارت کو درپیش مسائل کا جائزہ لے کر اپنی سفارشات پیش کرے گی۔واضح رہے بلو چستان میں شاہرا ہوں کی ابتر حالت ، امن و امان کی خراب صورتحال ، آئے روز ما ل بر دار گاڑیوں کو نذر آتش کر نے اور بزنس کمیونٹی کو درپیش مشکلات سے متعلق صو بے بھر کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز،انجمن تا جران ،ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ،ما ئنز اونرز ایسو سی ایشن ، نیشنل فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایسوسی ایشن اڑتھیا ن اینڈ کمیشن ایجنٹس ، آئل ٹینکرز ایسو سی ایشن و دیگر کا کل 3جون کو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ بلو چستان میں ہنگا می اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں صو بے میں بزنس کمیونٹی کو درپیش چیلنجز اور مشکلات ، امن و امان کی خرا ب صورتحال و دیگر امور پر غور و خوض کے بعد آ ئندہ کا لا ئحہ عمل طے کیا جا ئے گا ۔ اس سلسلے میں بزنس کمیونٹی ، ٹرانسپوررٹ ایسو سی ایشن و دیگر سے را بطے جا ری ہے اور اجلاس کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں