آئندہ مالی سال کا بجٹ روایتی نہیں مکمل طور پر عوام دوست ہوگا، شعیب نوشیروانی

کوئٹہ (یو این اے) صوبائی وزیرِ خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے نجی ٹی وی چینل سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مکمل طور پر ایک عوام دوست بجٹ بنانے کے لیے کوشاں ہے، کیونکہ ایک حقیقی عوام دوست بجٹ ہمیشہ مختلف اہم شعبوں اور بنیادی عوامل کو گہرائی سے دیکھ کر ہی ترتیب دیا جاتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تعلیم اور صحت جیسے شعبے انسان کی بنیادی ترین ضرورتوں میں شامل ہیں اور ان سروسز کے بغیر عوام کی فلاح و بہبود ممکن نہیں، اسی لیے ہماری حکومت ان دونوں اہم ترین شعبوں کو بجٹ میںاولین ترجیح دے رہی ہے تاکہ لوگوں کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات میسر آ سکیں۔صوبائی وزیرِ خزانہ میر شعیب نوشیروانی کا نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ حکومت اپنی پوری انتظامی و مالی صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے ایسے اقدامات کر رہی ہے جس سے صوبے میں نئی ملازمتیں کریئیٹ کی جا سکیں اور نوجوانوں کو روزگار کے وسیع مواقع ملیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ روایتی بجٹ نہیں ہوگا بلکہ اس میں صوبے کے دور دراز علاقوں کی ترقی، عوام کی بنیادی ضروریات کی تکمیل، پائیدار ترقیاتی منصوبوں اور معاشی استحکام کے لیے ٹھوس فیکٹرز کو شامل کیا جا رہا ہے تاکہ بلوچستان کے پسماندہ طبقات کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں