کوئٹہ،فرائض میں غفلت، ایس ایچ اوز سمیت 10 اہلکاروں کی سروس کی مدت کم کر دی گئیں

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ نے فرائض میں غفلت برتنے اور ایف آئی آر کے اندراج میں سست روی کا مظاہرہ کرنے والے ایس ایچ اوز سمیت دس اہلکاروں کی سروس کاٹ دیں ۔پولیس کے مطابق چوری اور دیگر رونما ہونے والے جرائم کی ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیری حربے استعمال کرنا تھانوں میں آئے ہوئے سائلین کی داد رسی کے بجائے انہیں لٹکائے رکھنے پر سائلین کی شکایات پر ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ محمد بلوچ نے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز سمیت 10 اہلکاروں کی بطور سزائیں 1 سے لیکر 3 سال تک کی ملازمت سے کاٹ دئیے۔ذرائع کے مطابق کسی شہری کی موٹرسائیکل گاڑی یا دوکان وغیرہ میں چوری کے ایف آئی آر میں تاخیری حربے استعمال کئے جاتے تھے جس سے شہریوں میں مایوسی اور خوف کی کیفیت پیدا ہو جاتی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں