خیبر پختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، 9 مشتبہ افراد ہلاک

راولپنڈی (پ ر) خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2 الگ الگ کارروائیوں میں 9 مشتبہ افراد ہلاک۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر کے علاقے تیراہ میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن میں کمانڈر نجیب عرف عبدالرحمان اور اشفاق عرف معاویہ سمیت 7 مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایاکہ مارے گئے مشتبہ افراد علاقے میں تخریب کاری کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے جبکہ ہلاک مشتبہ افراد سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی لکی مروت میں کی اور آپریشن میں مشتبہ افراد کے ٹھکانے کو مو¿ثر انداز میں نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لکی مروت آپریشن میں 2 مشتبہ افراد کو ہلاک کیا گیا جبکہ علاقے میں دیگر ممکنہ تخریب کاروں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں