آگے بڑھنے کا واحد راستہ ایرانی قوم کے حقوق کو تسلیم کرنا ہے، محمد باقر قالیباف
ویب ڈیسک: ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ مکمل جنگ بندی اسی صورت میں بامعنی ہو سکتی ہے جب اسے سمندری ناکہ بندی اور عالمی معیشت کو یرغمال بنانے جیسے اقدامات سے پامال نہ کیا جائے اور تمام محاذوں پر صیہونی جارحیت کو روکا جائے۔ان کا ایکس پر جاری اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ ایسی صریح خلاف ورزیوں کی موجودگی میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا ممکن نہیں۔ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے اپنے بیان کے آخر پر کہا کہ فوجی جارحیت کے ذریعے اپنے اہداف حاصل نہیں کیے جا سکے اور نہ ہی دھونس سے یہ ممکن ہوگا۔آگے بڑھنے کا واحد راستہ ایرانی قوم کے حقوق کو تسلیم کرنا ہے۔
Load/Hide Comments


