حب و گڈانی میں پانی کا بحران، ٹینکر مافیا کو تالابوں سے پانی چوری کرنے کی کھلی چھوٹ

حب (یو این اے)حب و گڈانی میں پانی سپلائی کا ہمیشہ سے بحران رہا ہے ۔ڈی سی حب کی ہدایات پر ایریگیشن کی جانب سے حب کینال میں پانی جاری رہتا ہے ۔انڈسٹریز و تالاب میں سپلائی رواں دواں ہے مگر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی جانب سے ہمیشہ الزام تراشیاں کی جاتی تھی کہ ایریگیشن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو پانی نہیں دیتا ۔جسکا نوٹس لیکر ڈی سی حب نے کینال اور تالاب کا اچانک وزٹ کیا ۔کینال میں پانی جاری تھا جبکہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ تالاب سے ٹینکر مافیا پانی بھر رہا تھا۔ڈی سی حب نے ایکسیئن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیکر گڈانی حب کو پانی سپلائی جاری کرنے کے سخت احکامات جاری کیے ۔انھوں نے کہا کہ حب گڈانی کو پانی سپلائی معطل نہیں ہونی چاہیے ۔ انہوں نے گڈانی حب مین لانوں پر جتنے بھی غیر قانونی کنکشن ہیں وہ بھی جلد از جلد ختم کرنے کی ہدایت جاری کی انھوں نے کہا کہ حب گڈانی میں پانی کی سپلائی معطل ہوئی تو زمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں