حیدرآباد میں جائیداد کا تنازع، ملزم نے بھابی اور بھتیجی کو دیوار میں چنوا دیا

حیدرآباد (آن لائن) حیدرآباد میں جائیداد کے تنازع پر ملزم نے بھابی اور بھتیجی کو دیوار میں چنوا دیا۔ ماں بیٹی کو کمرے میں بند کر کے دیوار کھڑی کرنے کے واقعے میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیااور پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔بدترین سنگدلی کا واقعہ لطیف آباد نمبر 5 میں پیش آیا، پولیس کے مطابق خاتون اور اس کے دیور کے درمیان ملکیت پر تنازع چل رہا تھا۔خاتون کے دیور اور اس کے بچوں نے مشتعل ہوکر کمرے کی دیوار چنوادی تھی۔پڑوسی کی اطلاع پر 28 گھنٹے بعد دیوار توڑ کر خواتین کو باہر نکالا گیا۔رپورٹس کے مطابق پولیس نے 2 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں خاتون کا دیور، اس کی بیوی اور برادر نسبتی کو نامزد کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں گھر پر قبضہ، حبس بیجا میں رکھنے اور دھمکیوں کی دفعات شامل ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ دیور نے ہم ماں بیٹی کو پانی، بجلی اور گیس کی سہولت سے محروم رکھا، ملزمان نے کمرے میں بند کر کے دیوار اٹھوا کر پلاستر بھی کرا دیا تھا۔خاتون نے بتایا کہ ملزمان نے مکان پر قبضے کی کوشش کی، جان کو خطرہ ہے، تحفظ دیا جائے۔واضح رہے کہ حیدرآباد میں جائیداد کے تنازع پر ملزم نے بھابی اور بھتیجی کو دیوار میں چُنوا دیا تھا۔پولیس کے مطابق خاتون اور اس کے دیور کے درمیان ملکیت پر تنازع چل رہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں