یورو کپ 2024ءناک آﺅٹ مرحلہ، فرانس اور انگلینڈ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) یورو 2024 کے راﺅنڈ آف 16 ناک آﺅٹ میچوں کے تیسرے دن فرانس نے بیلجیئم کو 1-0 سے شکست دیدی۔ جرمنی کے ڈسلڈورف ایرینا میں کھیلا گیا میچ ہاف ٹائم تک بغیر کسی گول کے برابر تھا، فرانس کی جانب سے جان ورٹونگھن نے گول کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلوا دی۔ فتح کے بعد فرانس نے کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم سلواکیہ کے خلاف ڈرامائی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ میچ کے پہلے ہاف میں سلواکیہ کے ایوان شرینز نے 25 ویں منٹ میں گول کرکے برتری حاصل کی جبکہ انگلینڈ کی ٹیم کوئی گول نہیں کر سکی۔ دوسرے ہاف میں بھی متعدد حملوں کے باوجود انگلینڈ کو کوئی کامیابی نہ مل سکی، تاہم ایکسٹرا ٹائم میں جوڈ بلنگھم نے میچ کے 90 منٹ اور ہیرے کین نے 91 ویں منٹ میں گول کرکے انگلینڈ کو کامیابی دلوائی۔ ایونٹ کے دوسرے میچ میں اسپین نے جارجیا کو باآانی 1 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں