ایران میں صدارتی انتخابات، کوئی امیدوار بھی فیصلہ کن اکثریت حاصل نہ کرسکا

تہران (آن لائن)ایران میں ہونے والے حالیہ صدارتی انتخابات میں کوئی بھی امیدوار فیصلہ کن اکثریت حاصل نہیں کر سکا۔ایرانی انتخابی قوانین کے مطابق جیتنے والے کیلئے 50فیصد سے زائد ووٹ لینا ضروری ہے۔ایرانی الیکشن ہیڈکوارٹرز کے ترجمان محسن اسلامی کے مطابق اگر کوئی امیدوار اگر الیکشن میں واضح اکثریت حاصل نہ کر سکا تو صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ اگلے جمعے کو ہوگا۔ترجمان کے مطابق ملک بھر میں 58640اور بیرون ملک 344بیلٹ باکس کی گنتی ہو چکی ہے،ملک میں ہونے والے 14ویں صدارتی انتخابات میں مسعود پیزشکیان اورسعید جلیلی کے درمیان سخت مقابلہ دیکھا جا رہاہے۔دوسری جانب ایران کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اب تک اڑھائی کروڑ کے قریب ووٹ گنے جا چکے ہیں جس میں مسعود پیزشکیان نے ایک کروڑ اور سعید جلیلی نے 94 لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیے ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق محمد باقر کے27 لاکھ جبکہ مصطفیٰ پور کے محمدی کے 1 لاکھ 58 ہزار ووٹ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں