پشین، بجلی کا کرنٹ لگنے سے بیوی جاں بحق، شوہر زخمی

پشین (صباح نیوز) بجلی کا کرنٹ لگنے سے بیوی جاںبحق ،شوہر زخمی ہو گیا ،تفصیلات کے مطابق پشین کلی ملیزئی میں بجلی کی کرنٹ لگنے سے بیوی جاں بحق ،شوہر زخمی ہو گیا ، زخمی اور جاں بحق افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، جاں بحق خاتون کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی جبکہ زخمی شخص کی حالت تشویش ناک ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں