ای سی سی نے بلوچستان منرل ایکسپلوریشن کمپنی کی منظوری دیدی

اسلام آباد:اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وفاقی حکومت کے تعاون سے بلوچستان منرل ایکسپلوریشن کمپنی لمیٹڈ کے قیام کی منظوری بھی دی۔گزشتہ روز اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کے اسٹیک ہولڈرز اورحکومتی محکموں کیلئے سسٹمز کی تنصیب، ڈیٹا اینالیس، ماڈلنگ اور موبائل ایپس کے ضمن میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن اور نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی) کے لیے 4 کروڑ 18 لاکھ روپے مختص کرنے کی منظوری دی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وفاقی حکومت کے تعاون سے بلوچستان منرل ایکسپلوریشن کمپنی لمیٹڈکے قیام کی منظوری بھی دی۔یہ حکومت پاکستان اورحکومت بلوچستان کا مشترکہ منصوبہ ہوگا، شئیرز ہولڈنگ کے ضمن میں 10فیصد رقم 320ملین روپے پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ذریعہ دو برابر قسطوں میں دئیے جائیں گے.پٹرولیم ڈویژن اورپی ایم ڈی سی کو شئیرہولڈرایگری منٹ اورتمام قانونی، ضابطہ جاتی اورکارپوریٹ تقاضوں کو پوراکرنے کے مجاز ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں