آواران ،گڑھے میں جمع بارش کے پانی میں ڈوب کر 5 بچے جاں بحق

آواران (بیورو رپورٹ) جھاوُ میں پانچ بچے پانی میں ڈوب کر جاں بحق۔ جھاوُ پولیس کے مطابق بدھ کے روز ضلع آواران کے علاقے جھاوُ میں بارش کے گہرے گڑھے میں جمع پانی میں نہاتے ہوئے تین کم سن بچے جن میں ایک لڑکا اور تین لڑکیاں شامل ہیں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق بچوںکے ناموں میں رحمت اللہ ولدباہوٹ عمر6 سال، ہورجان بنت باہوٹ عمر9 سال، بی بی سلمان بنت پُھلان عمر 12سال، عصمت بنت پُھلان عمر 10 سال اور حُسنا بنت پُھلان عمر7 سال ساکنان سر مستانی بھینٹ جھاؤشامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں