دکی سب جیل سے فرار قیدی تین دن گزرنے کے باجود گرفتار نہ ہوسکے

کوئٹہ(یو این اے )دکی۔سب جیل سے قیدیوں کے فرار کے معاملے میں گرفتار ہونے والے تینوں پولیس اہکار جوڈیشل کردئیے گئے پولیس پیٹی بند اہلکاروں کو بچانے کے لئے میدان میں آگئی جوڈیشل ہونے کے بعد گرفتار تینوں پولیس اہکاروں نے عدالت میں درخواست ضمانت جمع کردی جوڈیشل مجسٹریٹ لورالائی کی عدالت نے تینوں پولیس اہلکاروں کو ایک ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت دینے کا حکم سنایا عدالتی وقت ختم ہونے کی وجہ سے گرفتار جیل وارڈن گل خان ،حوالدار غنی اور گیٹ سنتری اسمعیل مری کی رہائی آج نہ ہوسکی ۔سب جیل سے فرار ہونے والے تینوں قیدی ،عبدالکبیر ،عصمت اللہ اور محمد صدیق تین دن گزرنے کے باجود تاحال گرفتار نہ ہوسکے

اپنا تبصرہ بھیجیں