سول سیکرٹریٹ کے گیٹ پر تعینات اہلکار عوام اور وکلاء سے بد تمیزی سے پیش آتے ہیں، بلوچستان بار باڈیز
بلوچستان بار باڈیز کے جاری ایک بیان میں سول سیکٹریٹ میں تعنات اہلکاروں کی جانب سے عوام اور وکلاء کے ساتھ ناروا سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سول سیکٹریٹ کوئٹہ میں وکلاء سینئر ایم بی آر اور سیکرٹری مائننگ کے پاس پیشیوں کیلئے جاتے ہیں گیٹ میں موجود اہلکار تعارف کرانے کے باوجود بھی وکلاء کے ساتھ بدتمیزی میں پیش آتے ہیں اور اس ناروا رویے کے خلاف متعدد بار چیف سیکرٹری اور سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی کے نوٹس میں بھی لا چکے ہیں لیکن تاحال چیف سیکرٹری بلوچستان اور نہ ہی سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی نے اس کا نوٹس لیا ہے بیان میں کہا کہ گیٹ میں تعنات اہلکاروں کی عوام کے ساتھ رویہ بھی غیر مناسب ہے بلوچستان بار باڈیز نے فیصلہ کیا ہے اگر سیکٹریٹ میں وکلاء کے داخلے میں پابندی ہے جو سینئر ایم بی آر اورمائننگ کے کیسوں میں پیش ہوتے ہیں تو آئندہ چیف سیکرٹری سمیت تمام سیکریٹریز کی بلوچستان ہائیکورٹ سمیت تمام تحت عدالتوں میں ان کو عدالتوں میں داخل ہونے نہیں دیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری چیف سیکرٹری بلوچستان اور سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی پر عائد ہوگی