بلاول بھٹو زرداری سے بلوچستان کی چیمبر آف کامرس کا نمائندہ وفد کی ملاقات

کوئٹہ ( آئی این پی ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سینیٹر بلال مندوخیل کی سربراہی میں بلوچستان کی کاروباری برادری کے افراد نے ملاقات کی ، ملاقات کر نے والوں میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو ئٹہ بلو چستان کے نائب صدرسید عبدالاحد آغا،چیمبر آف سمال انڈسٹریز کے صدر ولی محمد اور پاک ایران چیمبر آف کامرس کے نائب صدر اسد خان نورزئی،ڈاکٹر ارشاد علی شاہ، نائب صدر نوید یوسف راجپوت، سیکریٹری منظور احمد، ایگزیکٹو اراکین عطااللہ مینگل ، ژوب چیمبر کے میر احمد اور دوست محمد آغاو دیگر شامل تھے ۔اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان اور پا کستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر بھی موجود تھے چیمبر نما ئندوں نے پا کستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری زرداری کو بلوچستان کی تاجر برادری نے صوبے میں کاروباری افراد کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور انہیں صوبے میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے امکانات اورمعدنیات کی برآمدات کے حوالے سے بتا یا اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ تجا رت سے وابستہ افراد کسی بھی ریاست، ملک اور صو بے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کو سہولیات کی فرا ہمی ہما ری اولین ترجیح ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں