اور ماڑہ، تین ماہی گیر تاحال لاپتہ، ہیلی کاپٹر سے تلاش کرنے کا فیصلہ

اور ماڑہ(یو این اے )اورہ ماڑہ میں لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کے سلسلے میں چیئرمین ضلع کونسل کی کمانڈر جناح نیول بیس سے ملاقات لاپتہ ہونے والے ایک ہی خاندان کے تین ماہی گیروں کی تلاش کے سلسلے میں ضلع کونسل گوادر کے چیئرمین سید معیار جان نوری نے کمانڈر جناح نیول بیس کموڈور مصباح الامین تمغہ امتیاز ملٹری اورکمانڈنگ افسر 6th FP BN کیپٹن حمید سلطان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں چیئرمین ضلع کونسل نے ہیلی کاپٹر کی مدد سے لاپتہ ماہی گیروں کو تلاش کرنے کے حوالے سے گفتگو کی جس پر کمانڈر جناح نیول بیس اورماڑہ نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاپتہ ماہیگیروں کی تلاش کا کام شروع کرنے کے لیئے گرین ریکوسٹ بیج دئیے۔ کمانڈر جے این بی یقین دہانی کراتے ہوئے بتایا کہ آج شام کو ایئر کرافٹ کے ذریعے جبکہ آج صبح ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کا عمل دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ ضلع چیئر مین نے جناح نیول بیس کموڈور مصباح الحق کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں اس مشکل وقت میں متاثرہ خاندان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں