پنجاب یونیورسٹی میں بلوچستان کے طلبہ کی نشستوں میں اضافہ کیا جائے، کبیر محمدشہی
کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹر میرکبیراحمدمحمدشہی نے کہاہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں بلوچستان کے طلبا وطالبات کیلئے 106نشستیں مختص تھیں جو گزشتہ سال کم کرکے 55کردی گئیں جس پرہم نے سینیٹ میں اس حوالے سے احتجاج کیا جس پر سینیٹ کمیٹی نے لاہور میں وی سی پنجاب یونیورسٹی سے معاملہ اٹھایا جس پرانہوں نے کوٹے کی نشستوں کو55سے بڑھا کر 70کردیا اوریہ پندرہ نشستیں صرف طالبات کیلئے تھیں جو بڑھتی ہوئی آباد ی کے پیش نظر انتہائی کم ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا میرکبیر نے کہاکہ بلوچستان کے کوٹے کو کم ازکم ڈیڑھ سوتک لایاجائے اس حوالے سے جلد گورنر پنجاب وزیراعلی پنجاب اور وی سی پنجاب یونیورسٹی سے بات کی جائے جس پرچیئرمین محمدصادق سنجرانی نے کہاکہ وہ اس معاملے پر خود گورنر اور وزیراعلی پنجاب سے بات کرینگے میرکبیر نے مزید کہاکہ مستونگ کھڈکوچہ منگچر اور قلات میں اب بھی گیس پریشر نہ ہونے سے عوام کو مشکلات کاسامنا ہے اگرچہ یہ مسئلہ سردیوں کا ہے تاہم اس حوالے سے مستونگ اورقلات اضلاع سے لوگوں کے فون آرہے ہیں کہ گیس پریشر کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کیاجائے اس کیلئے یہ معاملہ کمیٹی کے سپرد کیاجائے جس پر چیئرمین سینیٹ نے گیس پریشر کی بحالی کیلئے معاملہ کمیٹی کے حوالے کردیا۔