بلوچستان کی ترقی کیلئے معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنا ہوگی، بلاول بھٹو

کوئٹہ (آن لائن) پیپلز پارٹی کے چیئر مین رکن قومی اسمبلی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ضرورت اس امر کی ہے کے ان وسائل کو برو کار لاتے ہوئے بلوچستان کی بزنس کمیونٹی کو اعتماد میں لے کر بلوچستان کی زراعت سولر سسٹم ونڈ انرجی اور دیگر شعبوں میں پبلک پرائیویٹ سیکٹر کے تحت سرمایہ کاری اور کام کر کے صوبے میں معدنیات کے شعبے سے بھی مستفید ہو کر بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر کے صوبے کی پسماندگی اور عوام میں پائے جانے والے احساس محرومی کو دور کیا جا سکتا ہے اس کیلئے تاجر مرکزی کردار ادا کر سکتے ہیں ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دو روزہ دورے کوئٹہ کے دوران سینئر بلال خان مندوخیل کی قیادت میں ملنے والے بزنس کمیونٹی کے وفد جس میں کوئٹہ چیمبر آف سمال انڈسٹری کے صدر حاجی ولی محمد اور کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے نائب صدر عبدالااحد آغا پاک ایران چیمبر کے صدر اسد خان نورزئی سابق صدر ارشاد علی شاہ، نوید راجپوت، دوست محمد آغا، عطااللہ مینگل ،ژوب چیمبر کے صدر عامر خان سمیت دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر سینیٹر بلال مندوخیل نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے حوالے سے چائنا کے اعلیٰ سطحی کاروباری افراد کو کوئٹہ بلوچستان میں مدعو کیا ہے وہ اگلے ماہ ہونے والی بزنس سیمینار میں جوائنٹ ایڈونچر سمیت دیگر کاروباری مواقعوں پر بات کریں گے اگر چائنا بلوچستان سرمایہ کاری کرے گا تو مقامی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا ہونگے بلوچستان کی قدرتی وسائل سے مالا مال اور زرخیز زمین کی بدولت لوگ خوشحال ہوں گئے کاروبار بڑھے گا کیونکہ پیپلز پارٹی روٹی، کپڑا، مکان کے منشور کی تکمیل کر سکتے ہیں اس موقع پر حاجی ولی وحمد نے کہا کہ بلوچستان کے ساتھ ملنے والے دو بڑھے بارڈرز کی بدولت قانونی تجارت بڑھی ہے ہم نے ہمیشہ ٹیکس نظام کی پختگی اور قانونی تجارت کے فروغ کی بات کی ہے اور امن و امان کی صورتحال حوصلہ افزا ہے باہمی کاروبار میں اضافے کا رجحان ہے ایران اور افغانستان کے ساتھ بھی کاروبار میں کچھ مشکلات ہیں تاجر برادری اپنی کوششیں کر رہے ہیں کہ ایران کے ساتھ کاروبار میں مزید بہتری آسکے حکومت ایران کی خواہش ہے کہ پاکستان کے ساتھ تجارت کو ایک مثالی اوسط تک لے جایا جائے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کے بلوچستان کو تجارت اور زراعت کے حوالے سے مرکزی حیثیت حاصل ہے صوبے میں زراعت سولر سسٹم ونڈ انرجی میں کام کر کے بلوچستان کے لوگوں کی حالت بدلی جا سکتی ہے اعلیٰ سطح پر کام کریں کاروبار کو ضلعی سطح پر لانا ہو گا تاکہ ضلع کے سطح پر کام کرنے سے مشکلات جلد ختم ہوگی اور لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہو گیا زراعت سولر انرجی اور ونڈ انرجی پر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر کام کر کے کثیر بجلی پیدا کر سکتے ہیں بلوچستان میں معدنیات سب سے اہم سیکٹر ہے جس پر کام کر کے بلوچستان کی پسماندگی اور عوام میں پائے جانے والے احساس محرومی کی دور کر کے صوبے کے لوگوں کو روزگار کے مواقع دے کر خوشحال بنا سکتے ہیں اس میں تاجر برادری اپنا اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں