بختیارآباد میں ٹریفک حادثہ، خاتون جاں بحق، 9 افراد زخمی

کوئٹہ(یو این اے )بختیارآباد میںڈاٹسن ٹار برسٹ ہونے کی وجہ سے ایک خاتون جاں بحق 9افراد زخمی ہوگئے لیویز کے مطابق بختیارآباد نیشنل ہائی وے NA65 چکھڑا کے مقام پر ڈاٹسن کو حادثہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ڈاٹسن صحبت پور سے کوئٹہ جارہا تھا کہ ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، حادثے میں ایک خاتون جاں بحق9 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں اکثر خواتین اور بچے شامل ہیں، لیویز اور ایف سی کے اہلکار موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاش کو ریسکیو سینٹر بختیار آباد منتقل کیا، فرسٹ ایڈ دینے کے بعد زخمیوں کو ڈیرہ مراد جمالی روانہ کردیا گیا، زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں