پولیس کی جانب سے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیخلاف مستونگ میں کوئٹہ کراچی شاہراہ احتجاجاً بند

مستونگ(صباح نیوز) کوئٹہ میں لاپتہ ظہیر بلوچ کے لواحقین کی جانب سے نکالی گئی ریلی میں شریک مردوں و خواتین بچوں پر کوئٹہ پولیس کی لاٹھی چارج کیخلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی مستونگ کے کارکنوں کی جانب سے کوئٹہ ٹو کراچی قومی شاہراھ کو ڈپٹی کمشنر ہاؤس کے سامنے ٹریفک کیلئے بلاک کردیا۔ اور کوئٹہ واقعے کے خلاف احتجاج مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ روڑ بلاکنگ سے روڈ کے دونوں جانب لمبی قطاریں لگ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں