گیلامن وزیر کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائیگی، پشتون جماعتوں کا اعلان
کوئٹہ(یو این اے )عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں پشتو زبان کے انقلابی شاعر پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما گیلامن وزیر کے قتل پر گہرے رنج وغم کااظہار اور اسے پشتونوں کی جاری نسل کشی سے تعبیر کرتے کہا گیا کہ عرصہ دراز سے پشتون مترقی سیاسی کارکن علم وادب ہنر کے حامل افراد کو چن چن کر قتل کیا جارہاہے گیلہ من وزیر کا قتل بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے گیلہ من وزیر کی قومی وطنی ادب وزبان کے میدان میں گرانقدر خدمات سر انجام دینے پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں پشتون مترقی قوم دوست ملت پال جماعتوں عوامی نیشنل پارٹی پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی اور نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام جمعہ 12 جولائی کو تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں غائبانہ نماز جنازہ جبکہ ضلع کوئٹہ میں جمعہ 12جولائی 5بجے میٹروپولیٹن سبزہ زار میں گیلہ من وزیر کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کیا جائیگا کوئٹہ کے تمام غیور اولس سے نماز جنازہ میں شرکت کی اپیل کی گئی عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری کردہ صوبائی بیان میں ملکی دارالحکومت میں سرعام گیلا من وزیر پر جان لیوا حملہ کرنیوالوں کا اب تک گرفتار نہ ہونا بہت سے سوالوں کو جنم دیتا ہے ان کے قتل سے پشتون مزاحمتی ادب ایک روشن ستارے سے محروم ہوگیا، بیان میں کہا گیا کہ پشتون مترقی قوم دوست وطن دوست جماعتوں عوامی نیشنل پارٹی پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی اور نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں جمعہ 12جولائی کو گیلہ من وزیر کی غائبانہ نماز جنازہ اداکیا جائیگا جبکہ ضلع کوئٹہ میں 5بجے میٹروپولیٹن سبزہ زار پر نماز جنازہ اداکیا جائیگا بیان میں سیاسی کارکنوں نوجوانوں اور کوئٹہ شہر کے غیور اولس سے نماز جنازہ میں بھر پور شرکت کرنے کی اپیل کی گئی۔


