کوئٹہ، کوچنگ سینٹرز اور نجی اکیڈمیز آن لائن کلاسز کے نام پر عوام کو لوٹنے میں مصروف

کوئٹہ؛ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کوچنگ سینٹر اور پرائیویٹ اکیڈمیز کی جانب سے آن لائن کلاسز کے نام پر عوام کو لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے، ہزاروں روپے فیس وصول کرلئے لیکن پڑھائی نہ ہونے کے برابر ہے والدین شکایت کا فیس واپسی کا کہتے ہیں تو ان کے ساتھ بدتمیزی اختیار کی جاتی ہے۔ والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند ہے جبکہ ایسے پرائیویٹ سینٹرز اور اکیڈمیز آن لائن کلاسز کے نام پر ہزاروں روپے لوٹ رہے ہیں والدین اپنے بچوں کی تعلیمی کیرئر کی وجہ سے خاموش ہے معاشی بحالی کی وجہ سے والدین بچوں کی سکول فیسیں ادا نہیں کر پاتی رواں سال کے شروع میں پرائیویٹ اکیڈمیز کی جانب سے ہزاروں روپے فی طالب علم سے وصول تو کرلیا ہے لیکن آن لائن کلاسز بے سود ہے جس سے بچوں کو کوئی فائدہ نہیں مل رہا فیس واپسی کیلئے رابطے پر انتظامیہ کی جانب سے بدتمیزی اور ناروا رویہ اختیار کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں