اوتھل، بھتیجے نے چچا کو ذبح کرکے قتل کردیا

اوتھل: اوتھل کے نواحی علاقے وایارو میں بھتیجے نے اپنے چچا کو تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا، لیویز ذرائع کے مطابق قتل زمین کے تنازعے پر ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب اوتھل کے نواحی علاقے وایارو میں گھر میں گھس کر کراچی سے آنے والے بھتیجے محمد حسن عرف بابن نے اپنے سگے چچا مزار ولد جعفر قوم صابرہ کو تیز دھار آلا سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا، اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حسن وقار چیمہ اور اسسٹنٹ کمشنر بیلہ کیپٹن (ر) عارف احمد نے ایس ایچ او لیویز تھانہ اوتھل عبدالجلیل سومرو کو ہدایت دی کہ قتل کے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے جس پر ایس ایچ او عبدالجلیل سومرو نے ایک چھاپی مار پارٹی تشکیل دے کر قتل کے مرکزی ملزم محمد حسن عرف بابن ولد صوفن قوم صابرہ سکنہ گولیمار کراچی کو گرفتار کر لیا جبکہ دو مشکوک ملزمان افضل اور رفیق کو بھی گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرکے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے لیویز ذرائع نے بتایا کے قتل اراضی کے تنازعے کا شاخسانہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں