بلوچستان،فنڈز کو سرنڈر کرنے والے افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

کوئٹہ:ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات عبدالرحمن بزدار کی سربراہی میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے جاری اور نئے منصوبوں کے حوالے س چوتھے سہ ماہی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکریٹری محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات غلام نبی مری،ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ و ایولیوشن منظوراحمد سرپرہ، چیف آف سیکشن منصوبہ بندی و ترقیات عمران بلوچ، عارف حسین شاہ، چیف انجینئر محکمہ مواصلات و تعمیرات علی احمد مینگل سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو محکمہ مواصلات و تعمیرات کے تمام جاری منصوبوں کے حوالے سے پیش رفت اور نئی منصوبوں کو جلد سے جلد شروع کرنے کے لئے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات عبدالرحمن بزدار نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس اہم اجلاس کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات سے آفیسران اور متعلقہ حکام کو آگاہ کرتے ہوئے اس کے منٹس آف میٹنگ میں بتائے گئے فیصلوں سے آگاہ کریں۔ انہوں نے اجلاس میں اس امرکی سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل نہ کرتے ہوئے جن آفیسران نے فنڈز کو Surrender کیا ہے ان کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس حوالے سے ان سے بازپرس کیا جائے گا علاوہ ازیں جو منصوبے اس ترقیاتی پروگرام میں اس بنا پر شامل نہیں کیے گئے ہیں کہ انکا کام مکمل ہو چکا ہے ان کی بھی جامع انداز میں مانیٹرنگ کی جائے گی جبکہ غفلت اور کام نہ مکمل ہونے کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا اور منصوبوں کی پی سی 4 کو جلد از جلد محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات میں جمع کروایا جائے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع کوئٹہ میں تمام جاری منصوبوں کی مکمل مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے، جبکہ محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کا مانیٹرنگ سیل ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ و ایولیوشن منظور احمد سرپرہ کی سربراہی میں مانیٹرنگ کے طریقہ کار کو تمام دور افتادہ علاقوں اور ضلعی سطحوں پر یقنی بنارہا ہے جبکہ کام کی کوالٹی اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعلی بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں جیو ڈیٹا گوگل شیٹ کی مدد سے ہر اسکیم کی نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے تعمیرات سے منسلک اداروں میں تعینات فوکل پرسنز کی تعیناتی کو یقنی بنایا جائے گا اور روزانہ کی بنیاد پر اس کی رپورٹنگ کی جائے گی۔ انہوں نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کو اپنی سطح پر بھی مانیٹرنگ کو مزید مضبوط اور مربوط بنانے کے احکامات دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے اسکیمات کے لئے بہتر انداز میں سروے کو یقینی بناتے ہوئے پی سی ون کو تیار کیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں